موجودہ دنیا کا وہ جابر حکمران جو اپنے ہاتھ سے مجرموں کو گولی مار کر ہلاک کرتا ہے، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 15, 2016 | 05:56 صبح
لندن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کو ماں کی گالی دینے والے فلپائنی صدر نے ایک اور شوشہ چھوڑ کر گویا اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے فخریہ اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ دَواؤ شہر کی میئر شپ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں سےمبنیہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ روڈریگو دوتیرتے نے یہ بیان پیر کے روز اس وقت دیا تھا، جب وہ تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس خطاب کے دوران جب منشیات فروشوں کے ماورائے عدالت قتل کا ذکر آیا تو دوتیرتے نے پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ جب وہ اپنے ہاتھوں سے ایسا کر سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں؟
جون کے اواخر میں دوتیرتے کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے اب تک انسدادِ منشیات مہم کے دوران ہزاروں افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔