موبائل پر ایک ٹیکسٹ میسج اور۔۔۔۔ نئے وزیراعظم کا اعلان ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 05:42 صبح

لندن (ویب ڈیسک)  رومانیہ کے صدر کلاؤس ایوہانِس نے ایک علاقائی سیاستدان سورین گرینڈینو کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔ سورین پارلیمنٹ کی بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ہیں۔ اس نامزدگی سے پہلے صدر نے مسلم خاتون رکن پارلیمان سیوِل شائیدہ کو وزیراعظم نامزد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ نامزدگی کے بعد سورین گرینڈینو نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اگلے برس چار جنوری کو اپنی حکومت کی توثیق کرانے کی کوشش کریں گے تا کہ کاروبار حکومت کو بحال کیا جا سکے۔ صدر ایوہانِس نے نئے وزیراعظم

کو ایک ٹیکسٹ میسج سے مطلع کیا کہ ان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔