انسانی گوشت کی فروخت جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 14:22 شام

 

روم (شفق ڈیسک) شمالی اٹلی میں قائم ایک چینی ہوٹل میں رات کے کھانے میں انسانی ٹانگ کا گوشت گاہکوں کو فراہم کیا جاتا رہا جبکہ ہوٹل کے ویٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا، میڈیا رپورٹس کیمطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر شمالی اٹلی میں قائم ایک چینی ہوٹل میں گاہکوں کو انسانی گوشت فراہم کئے جانیکی لرزہ خیز خبر نے لوگوں کو ایک نئے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ شمالی اٹلی میں قائم ایک چینی ہوٹل میں رات کے کھانے میں انسانی ٹانگ کا گوشت گاہکوں کو فراہم کیا جاتا رہا ہے۔ ایک نامعلوم ویٹر نے کٹی ہوئی انسان

ی ٹانگ کی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں اور ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہوٹل میں سلوینین گاہکوں اور انکے دوستوں کو انسانی گوشت کھلایا جاتا رہا ہے۔ مذکورہ ویٹر کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں آنیوالے ایک شخص نے ریچھ کی ٹانگ کے نام سے مشہور چینی ڈیش طلب کی تھی۔ ہوٹل میں آنیوالے ایک مہمان نے اطالوی پولیس کو انسانی گوشت کی لرزہ خیز تصاویر سے آگاہ کیا ہے جسکے بعد پولیس اور فوڈ انسپکشن محکمے کے اہلکاروں نے شمالی اٹلی کے شہر بادوا میں قائم اس ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ ہوٹل سے بھاری مقدار میں مچھلی اور نامعلوم جانوروں کا گوشت قبضے میں لیا گیا۔ تفتیش کے دوران پتا چلا ہے کہ ہوٹل میں رکھے گئے تمام ریفریجیریٹروں اور فرائی کیلئے استعمال ہونیوالے اونز میں چربی اور گندگی کے ڈھیر پائے گئے ہیں۔ مذکورہ ہوٹل سے کیکڑے کا زائد المیعاد گوشت اور مینڈک کی ٹانگیں بھی ملی ہیں۔ حکام نے انسانی ٹانگ کی تصاویر اور انسانی گوشت کی ہوٹل میں موجودگی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔