فخش اداکارہ کا ایسا کام مستفید ہونے والوں کی لائنیں لگ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 20:33 شام

 

روم (شفق ڈیسک) سستی شہرت کیلئے بعض اداکارائیں مختلف فحش اعلانات کرتی رہتی ہیں جس کی ایک مثال بھارتی ماڈل عرشی خان ہے جو اکثر کرکٹ میچوں کی ہار جیت پر فحش ڈانس یا دیگر شرمناک حرکات کے اعلان کرتی رہتی ہے۔ ایسے ہی اٹلی کی ایک اداکارہ نے گزشتہ برس ملک میں ہونیوالے ریفرنڈم کے حوالے سے ایک شرمناک اعلان کیا تھا اور حیران کن طور پر اب وہ اس پر عملدرآمد کرنے اٹلی پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کیمطابق 27 سالہ اطالوی اداکارہ پاؤلا ساؤلینو امریکی شہر لاس اینجلس رہتی ہے۔ گزشتہ برس جب اٹلی کے وزیراعظم

ماتیو رینزی نے ملک میں آئینی اصلاحات کے معاملے پر ریفرنڈم کروایا تو اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ جو شخص بھی اس ریفرنڈم کیخلاف ووٹ دے گا وہ اسے مفت جسمانی لطف دے گی۔ رپورٹ کیمطابق عوام کی اکثریت نے ریفرنڈم میں اصلاحات کیخلاف ووٹ دیا جس پر ماتیو رینزی مستعفی ہو گئے۔ اب پاؤلا اپنے وعدے پر عملدرآمد کیلئے لاس اینجلس سے اٹلی پہنچ گئی ہے، جہاں وہ ملک کے مختلف شہروں کے دورے کررہی ہے اور وعدے کے مطابق اصلاحات کیخلاف ووٹ دینے والوں کیساتھ تعلق استوار کر رہی ہے۔ اس نے اپنے انسٹاگرام پر ان دوروں کا شیڈول بھی دیا ہے جس کے مطابق وہ 7 جنوری کو روم سے آغاز کر چکی ہیں اور 21 جنوری تک ملک کے 10 بڑے شہروں میں جائیگی۔ اس نے ایک فارم بھی دیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ جنہوں نے اصلاحات کیخلاف ووٹ دیا تھا وہ یہ فارم بھر دیں تاکہ وہ جب انکے شہر آئے تو ان سے رابطہ کر کے اپنا وعدہ پورا کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق پاؤلا ساؤلینو کا کہنا ہے کہ میں جو وعدہ کرتی ہوں اسے بہرصورت پورا کرتی ہوں۔ یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ اس کے بعد بھی میں آؤں گی اور دیگر شہروں میں جا کر اپنا وعدہ پورا کروں گی۔ انٹرنیٹ پر بعض لوگ اسے سستی شہرت کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ جھوٹ بول رہی ہے۔ اگر وہ سچی ہے تو لوگوں سے تعلق استوار کرنے کا ثبوت دے۔ دوسری طرف اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ مخالفین منہ بند رکھیں، پاؤلا واقعی اپنا وعدہ پورا کر رہی ہے لیکن ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر نہیں کی جا سکتیں۔