جنرل باجوہ کے کمان سنبھالنے سے پہلے افواہ ساز میدان میں آگئے،ریڈیو پاکستان بھی گمراہ ہوگیا،جونیئر باجوہ کی تردیدیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 20:44 شام

 

راولپنڈی(مانیٹرنگ)پاک فوج نے مقامی میڈیا میں اعلیٰ فوجی قیادت کی تقرری اور تبدیلیوں کے حوالے سے رپورٹ ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انھیں افواہیں قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اعلیٰ فوجی قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے آنے والی رپورٹس افواہیں ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

انھوں نے زور دیا کہ جو فیصلہ کیا جائے گا اس حوالے آگاہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ریڈیو پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ‘لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ کو کور کمانڈر سدرن کمانڈ مقرر کردیا گیا ہے’۔

ریڈیو پاکستان میں شائع ہونے والی خبر کا عکس.

مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملڑی سیکریٹری لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کی جگہ کور کمانڈر سدرن کمانڈ مقرر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف کی اسامی جنرل زبیر محمود حیات کی پرموشن کے باعث خالی ہوئی تھی، انھوں نے جنرل زبیر محمود حیات نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چینج آف کمانڈ کی باضابطہ تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

جہاں جنرل راشد محمود نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو کمانڈ سونپی۔

قریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جنرل زبیر محمود حیات مسلح افواج کے بطور سی جے سی ایس سی17ویں سربراہ ہوں گے۔