دوہزار سترہ کا ایک عزم بلیک ہول کی تصویر لینے کی کوشش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 22:41 شام

روس (شفق ڈیسک) روسی خلائی ماہرین سال 2017ء کے دوران ہماری کہکشاں میں موجود بلیک ہول کی تصویر لینے کی کوشش کریں گے۔ روسی میڈیا کیمطابق سال نو کے موقع پر بہت سے اداروں اورشخصیات کی جانب سے جہاں نئے عزم کا اظہارکیا جارہاہے وہیں روسی خلائی ادارے کے ماہرین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔روسی خلائی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ اس سال اپریل میں ہورائزن ٹیلی سکوپ پراجیکٹ کے ذریعے ہماری کہکشاں میں 25 ہزار نوری سالوں کے فاصلے پرموجود بلیک ہول سیگیٹرئیس اے کی تصویر لینے کی کوشش کریں گے کیونکہ ابھی تک اس بلیک ہول کی تص

ویر کوئی بھی نہیں لے سکا ہے۔ روسی ادارے نے سال کیلئے دیگر پروگراموں کا بھی اعلان کیا ہے جن میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں عملہ کی تعداد کو تین سے کم کرکے دو تک محدود رکھنا بھی شامل ہے۔