دنیا کی سرد ترین سائیکل ریس

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 16:34 شام

 

روس (شفق ڈیسک) عام طور پر سرد ترین موسم میں لوگ گھر سے انتہائی ضروری کام سے نکلتے ہوئے بھی کئی مرتبہ پہلے سوچتے ہیں اور ایسے میں جب موسم کا درجہ حرارت منفی میں بھی کئی درجے نیچے جا پہنچا ہو اور شہر کی سڑکوں پر ایک سائیکل ریس کا انعقاد کیا جائے تو یقیناً یہ کسی عجوبے سے کم نہ ہوگا۔ جی ہاں حال ہی میں دنیا کے سب سے سرد ترین شہر Yakutsk میں ایک ایسی ہی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سائیکل ریس کے اس مقابلے کے روز مشرقی روس میں واقع اس سرد ترین شہر کا درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی

گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کی سرد ترین سائیکل ریس قرار دیا جارہا ہے۔ اس مقابلے کے دوران سائیکل سواروں نے سردی سے محفوظ رہنے کیلئے خود کو مکمل طور پر انتہائی گرم کپڑوں سے ڈھانپ رکھا تھا۔ مقابلے میں 20 سائیکل سواروں نے حصہ لیا اور یہ سائیکلیں شہر کے سٹی پارک میں برف کے اوپر چلائی گئیں۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ دنیا کی اس سرد ترین سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ رواں سال اس ریس کے Andrey Popov رہے اور انہوں نے یہ مقابلہ 25 منٹ اور 24 سیکنڈ تک مسلسل سرد ترین موسم سائیکل چلا کر جیتا۔ انہوں نے یہ اعزاز دوسری مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔