ایک لڑکی کی شادی کا قصه

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 21:01 شام

ایک دن ایک نوجوان نے ایک بہت ہی حسین و جمیل لڑکی دیکهی وہ اسے دل دے بیٹها- چونکه نوجوان کی ماں وفات پاگئی تهی اس لئے اس نے اپنے والد سے کہا که میں فلاں لڑکی سے شادی کرنا چاہتا هوں آپ اس کے ابو سےبات کریں-نوجوان کا باپ لڑکی کے والد کے پاس گیا- لڑکی کو دیکهـ کر جب واپس آیا تو اپنے بیٹے سے کہا که تم اس لڑکی کے قابل نہیں ہو اس سے میں شادی کروں گا کیونکه میں نے آج تک ایسی خوبصورت لڑکی پہلے کبهی نہیں دیکهی- لڑکا رورو کر پاگلوں کی طرح ابو سے کہتا جارها تها که آپ یه کیا کررہے ہیں مگر باپ په شیطان کا

غلبه تها- دونوں میں ضد کی وجه سے معامله پولیس کے پاس چلا گیا-پولیس افسر نے لڑکی کو بلایا که وه اس سے پوچهـ لے که وه باپ سے شادی کرنا چاہتی ہے یا بیٹے سے- مگر اسے دیکهـتے هی وه افسر خود اس پر فریفته ہوگیا- دونوں باپ بیٹے سے کہا که ایسی خوبصورت لڑکی کی شادی ایک پولیس افسر سے ہی ہوسکتی ہے- تینوں نے کہا چل کر کمشنر سے فیصله کرواتے هیں- مگر وہاں پر کمشنر اس لڑکی کو دیکهـ کر لڑک گیا اور معامله قاضی کے سامنے پیش کرنے کا فیصله کیا- قاضی بهی کوئی شریف نه تها اور وه بهی اس دوڑ میں شامل هوگیا-آځر کار معامله گورنر کے پاس چلا گیا- گورنر نے فیصله دیا که لڑکی جس کو پسند کرے اس سے اس کی شادی ہوگی اور باقی سب دستبردار هوجائیں گے- ادهر لڑکی نے شادی کیلۓ ایک عجیب و غریب شرط رکهـ دی- شرط یه تهی که وه یہاں سے گهر تک پیدل بهاگے گی جس نے اسے پکڑ لیا اس سے وه شادی کرے گی- ناچار اس شرط پر سب راضی هوگۓ-لڑکی نے آو دیکها نه تاو اور فورا بهاگ نکلی- اس کے پیچهے نوجوان، نوجوان کے پیچهے اس کا باپ، الغرض که پانچوں امیدوار بهاگنے لگے- عمرکا تقاضا تها راستے میں تهک کر ایک ایک گرتا گیا سوائے اس نوجوان کے جو برابر لڑکی کے پیچهے دوڑتا رها- عشق میں اندها نوجوان راستے پڑے پتهروں کو بهی نه دیکهـ رها تها که اچانک ایک بڑے پتهر سے ٹوکر کهاکر گر پڑا- لوگوں نے اٹهایا اور هسپتال پہنچایا- نوجوان کا تو کچهـ پته نه چل سکا البته لڑکی بدستور بهاگتی رهی)بلکه آج تک بهاگتی جارہی ہے( اور اسے ابهی تک کوئی نہیں پکڑسکا-پته ہے وه لڑکی کون تهی- وه دنیا ہے جس کے پیچهے هم سب نوجوان، بوڑهے بزرگ دوڑتے رہتے ہیں- ہم میں سے ہر ایک قبر کےگڑھے میں تو چلا جاتا ہے مگر اسے پکڑ کر اپنے ساتهـ نہیں لے جاسکتے۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ افسانہ ہماری ویب سائٹ شفق پر چلوانا چاہتے ہیں تو اس آئی ڈی پر میل کریں۔ای میل آئی ڈی ہے۔۔۔۔

bintehawa727@gmail.com

ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔