ڈالر ، ریال اور درہم جیت گئے :روپے کی قیمت ایک بار پھر کم ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 15:53 شام

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

 جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بالترتیب 15 پیسے، 4 پیسے، 4 پیسے اور 62 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم یورو کی قدر 63 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے بڑھ کر 105.90 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے بڑھ کر 103.39 روپے ہوگئی۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.06 روپے سے بڑھ کر 28.10 روپے اور قیمت خرید 26.40 روپے سے بڑھ کر 26.44 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.79 روپے سے بڑھ کر 28.83 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے سے بڑھ کر 26.43 روپے پر بند ہوئی۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 131.59 روپے سے بڑھ کر 132.21 روپے اور قیمت خرید 128.47 روپے سے بڑھ کر 129.08 روپے ریکارڈ کی گئی۔