پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند ہورہا ہے یا نہیں ؟ اہم شخصیت نے بڑا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 10:43 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ نوٹ بند کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔

ذرائعکے مطابق محمود وتھرا نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ اب بھی چل رہا ہے اور یہ بند نہیں کیا جا رہا، اس سے وابستہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی نوٹوں کی سمگلنگ کی شکایات ملی ہیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس معاملے کی روک تھام کی جا سکے۔