ترکی میں میں دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ سے روسی سفیر قتل
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 18:16 شام
انقرہ: (مانیٹرنگ) ترکی میں تعینات روسی سفیر آندرے کارلوف ایک نمائش میں شریک تھے کہ اچانک حملہ آور نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین نے مطابق روسی سفیر کو 8 گولیاں لگیں۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
قاتلانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے، جنہوں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ روسی سفیر کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انقرہ میں منعقدہ فن پاروں کی نمائش کے دوران پیش آیا۔