روس نے امریکی فوج کی افغانستان میں موجودگی کی حمایت کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 19:12 شام

ماسکو(مانیٹرنگ):روس نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنی فوج کو ہٹانے کے بارے میں امریکہ کے کسی بھی فیصلے سے تشدد زدہ افغانستان کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔
تاہم، روس کی خبر رساں ایجنسی ” انٹرفیکس” کے مطابق وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں امریکہ کی نئی انتظامیہ سے ابھی بات چیت نہیں کی ہے۔ افغانستان کے مسئلے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مشیر جیمیر یابلوف نے کہا کہ جہاں تک وہ سمجھتے ہیں، امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا افغانستان سے فوج ہٹانے کا فی الحال کوئی ارادہ

نہیں ہے اور ایسا کرنا عقلمندی بھی ہے۔
موجودہ تناظر میں اگر وہ وہاں سے فوج ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔