روس کی سی پیک میں دلچسپی سے بھارت کی ماں مرگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 18:36 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)چند ماہ قبل روس نے بھارتی خواہشات کے برعکس پاکستان کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لیا اور اب روس نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں یورایشین اکنامک یونین کو بھی شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔
روس کی پاک چین اقتصادی راہداری میں بڑھتی دلچسپی اور پاکستان کے ساتھ گہرے ہوتے تعلقات نے بھارتی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں، بھارت خطے میں اپنے استحکام اورمفادات کے حصول کے لیے پریشانی کا شکار ہ
وگیا ہے۔ پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے اور تجارت کے فروغ کے لیے اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا گیا جو نہ صرف رابطے مضبوط بنا رہا ہے بلکہ خطے میں پاکستان کے ایک اور دوست کو منظرعام پر لایا جو کھل کر سی پیک کی حمایت کر رہا ہے۔