روس نے پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا دیا دنیا حیران مودی کو شرمندگی کا سامنا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 05:12 صبح

امرتسر (مانیٹرنگ) روس نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت ورافغانستان کے پاکستان مخالف بیانات کی حمایت سے اظہار لاتعلقی کی ہے اور پاکستان کی دوٹوک حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان پر تنقید کرنا غلط ہو گا۔ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران کابل میں روس کے نمائندے ضمیر کابلوف نے سرتاج عزیز کی تقریر کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرتا ج عزیز کی تقریر بہت تعمیری اور دوستانہ تھی،ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے،الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے۔ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا ایجنڈا ہائی جیک نہیں ہوا۔ ہم یہاں دوست اور حمایتی ہیں خطے میں ہر ایک سے بہتر تعلقات کیلئے کام کر رہے ہیں۔