سفیر کا قتل: روس نے ترکی کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 06:37 صبح
ماسکو(ویب ڈیسک ) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی میں اپنے سفیر کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترک دارالحکومت انقرہ میں روس کے سفیر آندرے کارلوف کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندرے کارلوف کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالیں گے اور انکی ہلاکت کا بدلہ لیکر رہیں گے ۔
انکا کہنا تھا کہ سفیر پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تاہم ہم قاتلوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں ہم اپنے سفیر کے قتل کا بدلہ لے کر رہیں گے۔