روسی لڑکی نے تو ہر حد پار کر ڈالی ، ایسی تصویریں آگئیں جو آپ کو مدتوں یاد رہیں گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 17:48 شام

ماسکو(مانیٹرنگ) روس میں ایک 20 سالہ لڑکی نے اپنی ایسی تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہیں کہ پوری دنیا سے کروڑوں لوگ اسکے دیوانے بن گئے ہیں ۔

روس کے شہر سراٹوو کی رہائشی جولیا ونز ایک معصوم سی صورت رکھتی ہے اور اسے پہلی نظر دیکھ کر اس پر ایک حسین گڑیا کا گمان گزرتا ہے مگر ذرا دھیان سے ۔ یہ لڑکی دراصل ایک ایسی پاور لفٹر ہے جس کے پٹھوں سے

بھر پور جسم کے آگے بڑے بڑے مرد بھی ماند پڑ جاتے ہیں ۔دنیا بھر سے جولیا کے کروڑوں چاہنے والوں نے اسے مسل باربی کا نام دیدیا ہے۔ مسل باربی نے ایک بین الاقوامی جریدے کو انٹریو دیتے ہوئے اپنی صحت اور خوبصورتی اور ورزشی جسم کا راز بھی بتا دیا ہے ۔

جولیا ونز کا کہنا ہے کہ میں ہفتے میں پانچ بار ورزش کرتی ہوں اور ورزش کرتے ہوئے اٹھائے جانیوالے ویٹس (اوزان ) کو بتدریج بڑھاتی ہوں ۔ میری خوراک بھی مختلف اوقات میں مختلف ہوتی ہے جب میں کسی بھی مقابلے کی تیاری کر رہی ہوتی ہوں تو میں ڈاکٹر کی بتائی ہوئی متوازن غذا استعمال کرتی ہوں لیکن ہفتے میں ایک بار جو میرا دل چاہے میں کھا لیتی ہوں ۔

جولیا ونز کا کہنا ہے کہ کئی لوگ اپنا جسم بنانا شروع کرتے ہیں لیکن مختصر عرصہ میں نتائج نہ دیکھ کر وہ مایوس ہوجاتے ہیں یہ رویہ بالکل غلط ہے اس کام میں تسلسل درکار ہے اور بھر پور محنت کے بعد بھرپور نتیجہ آپ کو مل کر رہتا ہے ۔جولیا ونز کو بھی اس شعبے میں قدم رکھتے وقت اسکے ارد گرد موجود لوگوں نے منع کیا اور کوئی ڈھنگ کا کام کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر اس نے ایسی باتوں کی قطعاً پروا نہ کی اور اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے رکھی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج وہ نہ صرف ورلڈ پاور لفٹنگ کانگریس کے کھلاڑیوں کے پینل میں شامل ہے بلکہ فیس بک ٹوئٹر انسٹا گرام پر اسکے کروڑوں مداح اور چاہنے والے موجود ہیں۔ یقیناً ایسی کامیابیاں قسمت والوں کو ملتی ہیں ۔