طیارہ بردار روسی بحری بیڑہ شام کی سمت روانہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 19, 2016 | 04:02 صبح
اوسلو(مانیٹرنگ)ناروے کی فوج نے روس کے اکلوتے طیارہ بردار بحری بیڑے کو جنگی کشتیوں کی فول پروف سیکیورٹی میں شام کی سمت روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ناروے کی فوج کی جانب سے نشر کی گئی ایک تصویر میں روسی بحری بیڑہ دکھایا گیا ہے جو کھلے سمندر میں روانہ ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ناروے کی آپریشن کنٹرول روم کی ترجمان کمانڈنٹ آفیسر الیزا بیتھ ایکلاند نے بتایا کہ روسی طیارہ بردار بیڑے کی تصاویر سوموار کے روز ایڈ مرل کوزنیٹوف نے لی تھیں لی گئی تھیں۔ طیارہ بردار جنگی بیڑہ ناروے کے ساحل کے قریب سے عالمی سمندری حدود میں سفر کررہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سمندر میں سفر کرنے والے روسی بحری بیڑے سے رابطہ کیا گیا تو جواب میں بتایا گیا تھا کہ وہ بحر متوسط کی طرف جا رہے ہیں۔ طیارہ بردار بیڑے کے ہمراہ بڑی تعداد میں جنگی کشتیاں بھی جا رہی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں جنگی کشتیوں کو ماضی میں کبھی ایک ساتھ جاتے نہیں دیکھا گیا۔
الیزابیتھ ایکلاند نے کہا کہ ناروے کے ساحل کے قریب سے گذرنے والے روسی بحری قافلے پیچھے پیچھے ناورے کا ایک جنگی جہاز بھی جائے گا اور کافی دور ہونے کے بعد یہ ذمہ داری نیٹو کے کسی دوسرے رکن ملکوں کو دے دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ناروے کی فوج اور روسی طیارہ بردار جہاز کے درمیان رابطے قائم ہیں۔
ادھر دوسری جانب روسی بحری بیڑے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف روانہ کردہ جنگی بیڑے کا مقصد خطے میں روسی فوج کی عسکری موجودگی کو مزید تقویت دینا ہے۔