بھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیکس ڈرامہ کی عکس بندی کی تیاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 19:19 شام

سری نگر(مانیٹرنگ)بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیکس کی جعلی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہواہے۔ مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی عبدالرشید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیرکے علاقے میں تین دن سے سرجیکل اسٹرائیک کی جعلی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔ یہ ویڈیو لیپا سیکٹر کے سامنے بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے مقامات پر گزشتہ 20 روز سے فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، میرے حلقے کے دو مقامات پرسرجیکل اسٹرائیکس کا ڈرامہ رچانے کی ویڈیو بنائی جارہی ہے جس کا لوگ آ کر مجھے بتارہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ
آخر سرحدی علاقے سے لوگوں کو نکالنے کا مقصد کیا ہے۔