سعد رفیق نے عمران خان کو بہت بڑا چیلنج کر ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 05:26 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کے ترقیاتی سفر سے عمران خان بوکھلا اٹھے ہیں ، سیاسی مخالفین نے مناسب دستاویزات جمع نہیں کرائیں ، خواجہ آصف نے کہا 480 ارب روپے کا حساب آج ہی دوں گا ، وہ زکوة اور خیرات کا حساب دیں، ہم سے حساب مانگنے والو، اپنا تو حساب دو، مسقط اور فرانس میں کی گئی سرمایہ کاری میں زکوة اور خیرات کا کتنا پیسہ لگایا ۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے مناسب دستا

ویزات جمع نہیں کرائیں ، امید ہے فیصلے میں ابہام نہیں ہوگا ، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ کیس سیاسی بنیادوں پر لڑا جا رہا ہے،نہ دستاویزات دی ہیں نہ باقاعدہ وکلا ہیں، جو فیصلہ آئیگااس میں ابہام نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انکی سیاست فارغ ہو چکی ہے اپنی جماعت کو کامیڈی کمپنی میں تبدیل کرلیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کل الزام عائد کیا تھا آئی پی پیز کو ادائیگی الیکشن میں فنڈنگ کے بدلے کی گئی۔ آئی پی پیز کو 480ارب ادائیگی کا حساب آج ہی دوں گا۔ 480 ارب روپے کی ادائیگیوں پر ایک ایک پیسے کا حساب ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں ۔ ڈاکومنٹس پر تین الگ الگ دستخط ہیں ۔ طلال چوہدری نے عمران خان پر تنقید کی اور دانیال عزیز نے جہانگیر ترین کو سند یافتہ کرپٹ قرار دیا