بڑی خبر! معروف اداکارہ صبا قمر کی اصلیت سب کے سامنے آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 26, 2017 | 18:37 شام
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر ہے‘ ابتدائی تربیت نانی نے کی ماڈل و اداکارہ صبا قمر آجکل مقبولیت کے بام عروج پر ہے۔ اس کا تعلق گوجرانوالہ کی متمول فیملی سے ہے۔ 5 اپریل 1984ءکو پیدا ہوئی۔ ابھی کمسن تھی کہ والدکا انتقال ہوگیا اور نانی نے اس کی تربیت کی تب اس کی فیملی گوجرانوالہ سے کراچی شفٹ ہوگئی۔ صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر تھا مگر جب شوبز کی دنیا میں آئی تو نام صبا قمر رکھ لیا۔ ورسٹائل اداکارہ ہونے کے بعد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں خاصی پذیرائی ہوئی۔ بھارتی ایکٹرسوں سے مشابہت ہونے کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں خاصی جگہ بنالی‘ دلوں کو چھو لینے والی اداکاری کے باعث بہت کم عرصہ میں اس نے اپنے بہت سے پرستار بنالئے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک فلم میں بھی اس کا کردار پسند کیا گیا۔ مختلف نجی چینلز پر مقبول عام شوز بھی اس کے کریڈٹ میں ہیں۔ صبا قمر کے خاص ڈراموں میں تھکن‘ یہاں پیار نہیں‘ اور جو چلے تو جاں سے گزر گئے‘ قابل ذکر ہیں۔