صبا قمر دوبارہ بالی وڈ کو پیاری ہو گئی، پاکستانی اداکارہ کی بھارت میں شاندار انٹری کی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 06, 2017 | 18:25 شام
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ میں اینٹری دے دی ہے،عرفان خان اور صبا قمر کی بالی ووڈ ڈرامہ فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
سکیت چوھدری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دہلی کے مشہور چاندنی چوک سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیٹی کو اچھے انگلش میڈیم اسکول میں داخلہ دلوانے کی کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار اداکار عرفان خان اور صبا قمر نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں دیپک ڈوبریال،جسپال شرما اور وجے کمار ڈوگرا شامل ہیں۔دنیش ویجن اور بھوشن کمار کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم12مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔