ترک صدر کے اختیارات بڑھانے کیلئے ریفرنڈم آج ہو گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 16, 2017 | 09:27 صبح

انقرہ (مانیٹرنگ رپورٹ) ترکی کے آئین میں ترمیم کیلئے آج ہونے والے ملک گیر ریفرنڈم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ترامیم کے حق میں ترک صدر طیب اردگان کی جماعت نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر جلسے اور ریلیاں کی ہیں۔ جیت کی صورت میں اردگان کے اختیارات بڑھ جائیں گے۔ ترک صدر نے مہم پر تنقید کرنے والے یورپی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مقام کو یاد رکھیں۔ ریفرنڈم کے بعد یورپ کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست کو

تاخیر کا شکارکیا جا رہا ہے۔