سائیں کے بارے میں بڑی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 09, 2016 | 05:28 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کی بطور گورنر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار سمیت وفاقی حکومت سے اس درخواست پر دلائل طلب کرلیے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی بزرگ ہیں بیمار ہیں اوران کی صحت ان کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ گورنر جیسے اہم عہدے پرکام کرسکیں اس لیے انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔