کل کی سہیلیاں میاں بیوی بن گئیں،قاضی پریشان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 18:48 شام

ملتان(مانیٹرنگ) تونسہ شریف کی رہائشی عائشہ سجاد نے جنس تبدیل کروا کے اپنی دوست نازیہ سے شادی رچا لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف کی رہائشی عائشہ نے جنس تبدیل کروا کے اپنا نام منہیل رکھ لیا اور اپنی کلاس فیلو ناذیہ سے شادی رچا لی۔ جنس کی تبدیلی کے بعد اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے والے منہیل کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آج نشتر اسپتال کے میڈیکل بورڈ کےسامنے پیش کیا جائے گا اور کل اس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

گزشتہ سماعت پر لڑکی سے لڑکا بننے والا نوجوان میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جس پرعدالت نے اسے گرفتارکر کے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب عائشہ سجاد نے عدالت میں درخواست دائرکی تھی کہ اس نے ناذیہ سے پسند کی شادی کی تھی جس پر والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا تھا جب کہ لڑکی عائشہ کی ماں نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی بیٹی کی جنس تبدیل نہیں