ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور اداکارہ صاحبہ : آج کا سب سے بڑا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 06:31 صبح

لاہور(ویب  ڈیسک) پاکستان کے لیے جن لوگوں نے اپنی پوری زندگی وقف کر دی ہے ان کی فہرست میں  ڈاکٹر عبدالقدیر کا نام  جلی حروف میں لکھا جائے گا مگر اسے ایک لطیفہ سمجھیں یا  ستم ظریفی کہ صف اول کی پاکستانی اداکارہ نے ڈاکٹر عبدالقدییر خان کو پہچاننے سے انکار کردیا کہ وہ نہیں جانتی یہ صاحب کون ہیں ۔

 تفصیلات  کے مطابق چند سال  قبل  کسی چینل پر ایک لائیو شو تھا جس کے میزبان شائد نعیم بخاری ، معین اختر اور یا پھرعمر شریف تھے۔ اس پروگرام میں جہاں اور شخصیات شریک تھیں انہی میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر اور تب کی فلم انڈسٹری میں نوآموز اداکارہ صاحبہ بھی شامل تھیں۔ اس لائیو پروگرام میں جب میزبان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صاحبہ سے پوچھا کیا آپ ان کو جانتی ہیں جس پر صاحبہ نے بلا تامل جواب دیا جی میں ان کو نہیں جانتی۔ اگرچہ اس میں پروگرام پروڈیوسر کی غلطی تھی کہ وہ لائیو پروگرام شروع ہونے سے پہلے مہمانوں کا آپس میں متعارف کروا دیتا مگر اس نے بھی ایسا نہ کیا اور اس طرح یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا ۔