سیف الرحمٰن قطری شہزادوں کے لئے کیا خدمات انجام دیتے ہیں،خواجہ آصف نے تہلکہ انگیز انکشاف کردیا
لاہور (مانیٹرنگ) خواجہ آصف کہتے ہیں پرویز مشرف احسان فراموش نکلے، جن لوگوں نے انہیں باہر بھجوایا وہ آج ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی اعتراف کیا کہ قطری شہزادے سیف الرحمان کو ساتھ لے کر آتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا پرویز مشرف نے احسان فراموشی کی۔انہوں نے قطری شہزادوں کے ساتھ سابق سینیٹر سیف الرحمان کی پاکستان میں موجودگی کا بھی اعتراف کرلیا، بولے کہ قطری شہزادے سیف الرحمان کو ساتھ لے کر آتے ہیں۔