لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے بارے میں تازہ ترین حیران کن اطلاع آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 05, 2017 | 15:28 شام

طرابلس(ویب ڈیسک) لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے حامیوں نے سیف الاسلام کو ایک مرتبہ پھر سیاسی منظر نامے میں واپس لانے کے لیے تگ و دو شروع کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا مستقبل میں سیف الاسلام اقتدار حاصل کرنے کے حوالے سے ایک مضبوط امیدوار ہوگا یا پھر اس کی واپسی کے امکان سے بحران مزید پیچیدہ ہو جائے گا؟

اگر لیبیا کے سیاستی رجحانات کا جائزہ لیا جائے تو ہمیں نظر آئے گا کہ معمر قذافی کا دوسرے نمبر کا یہ بیٹا ابھی تک لیبیا کے لوگوں کے درمیان مقبولیت رکھتا ہے۔ بالخصوص اس کے باپ کے ہمنوا قبائل میں جو ایک عرصے سے سیاسی جماعت بنانے کے ذریعے سیف کی واپسی اور اس جماعت کی قیادت کے انتظامات کر رہے ہیں۔ادھرلیبیا میں قبائل کی سپریم کونسل کے ایک رکن اشرف عبدالفتاح کے مطابق لیبیا کے عوام کی اکثریت کے نزدیک سیاسی تجربے اور لیبیا کے تمام علاقوں میں سماجی تعلقات کے پیشِ نظر سیف الاسلام وہ شخصیت ہے جو ملک کو اس صورت حال سے نکال کر امن کی جانب لا سکتی ہے