اب ہاکستان میں ایک ٹیسٹ شادی سے پہلے بھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 04, 2016 | 13:24 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ) اب شادی سے پہلے بھی ایک قانوں پر عمل کرنا ہوگا۔سینیٹ میں شادی سے قبل خون کی اسکریننگ کے لیے فیملی قوانین ترمیمی بل 2016پر غور کیا گیا ۔خون کی اسکریننگ لازمی قرار دینے کا بل سینیٹر چودھری تنویر خان نے پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایڈز اورتھیلیسیمیاکی روک تھام کے لیے بلڈ اسکریننگ لازمی قرار دی جائے ۔

سینیٹ میں قانون انصاف اور مذہبی امور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس سینیٹر جاوید عباسی اور سینیٹر حمد اللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر تنویر احمد خان نے فیملی قوانی

ن ترمیمی بل 2016پیش کیا ۔بل میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں ایڈز اور تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے بلڈ اسکریننگ لازمی قرار دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ،ایران اور دیگر عرب ممالک میں یہ قانون موجود ہے ،شادی سے قبل خون کی اسکریننگ سے بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔تنویر احمد خان نے کہا کہ نکاح سے قبل خون کی اسکریننگ غیر شرعی نہیں ہے ،سالانہ 6سے 7ہزار بچے تھیلیسیمیا کا شکار ہو رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے بل کا مقصد اس بیماری کی روک تھام کے لیے تحقیقات کرانا ہے ۔اس موقع پر سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ لوگوں کے لیے سہولت دی جائے ،مشکلات دور کی جائیں ،دیہی علاقوں کے لوگوں کی سوچ کو بھی مد نظر رکھا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے بیٹی کے طبی معائنے پر بعض علاقوں میں اعتراضات ہوں گے ۔