ڈراموں اور فلموں کی آفرز میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں: سجل علی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 10:59 صبح

کراچی:ماڈل و اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ملکی و غیر ملکی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے دوستوں سے بھی دور کر دیا تھا ۔ ایسے وقت میں مزید ڈراموں و فلموں کی آفرز میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھیں ۔ ہدایتکار انجم شہزاد کی فلم” زندگی کتنی حسین ہے“کی شاندار کامیابی نے مجھے ایک نئی شناحت دیکر حوصلہ دیا ۔ بھارتی فلم میں سری دیوی اور دیگر فنکاروں کے ساتھ کام کرکے ایک نیا تجربہ ملا ۔ اس فلم میں میرا مرکزی نوعیت کا کردار ہے ۔ میری پرفارمنس پاکستانی ہی نہیں بھارتی شائقین کو بھی متاثر کرے گی ، مزید
فلموں میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن میری کوشش ہے کہ ایک وقت میں ایک کام کروں ۔ فلم کی ہیروئن بن جانا کمال نہیں ، اس میں متاثر کن پرفارمنس فنکار کو نئی زندگی دینے کا سبب بنتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں نے مجھے دنیا بھر میں شہرت و شناحت دی ، اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔ میری جوڑی فیروز خان ملک کے ساتھ پسند کی جا رہی ہے ، ہم دونوں کی کوشش ہے کہ ایک ساتھ ہی کام کریں ۔