سلو میاں کو دوستی بھاری پڑ گئی۔اجے دیوگن کو ناراض نہ ہونے دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 19:45 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): سلمان خان نے قریبی دوست اجے دیوگن کی ناراضی ختم کرنے کے لیے فلم’’جنگ ساراگڑھی‘‘ پروڈیوس کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔دبنگ خان  فلم نگری میں دوستی کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور دوستوں  کے لیے کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے  جب کہ فلم نگری میں ان کے چند ہی قریبی دوست ہیں اوروہ ان کو ناراض کرنے کا سوچتے بھی نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ سلو میاں نے اجے دیوگن کی ناراضی دور کر نے کے لیے اپنا بڑا اعلان واپس لینے کا فی

صلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق  گزشتہ دنوں  سلمان خان نے  ’’جنگ سارا گڑھی‘‘ پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی ہدایتکاری کے فرائض کرن جوہر اور مرکزی کردار اکشے کمار نے کرنا تھا لیکن سلو میاں کے اعلان پر ان کے قریبی دوست اجے دیوگن  کو ناگوار گزرا  کیوں کہ ان کی ٹیم بھی اسی موضوع پر 2 سال سے کام کررہی ہے جس کے باعث انہوں نے سلمان کو اس موضوع پرفلم  نہ بنانے کا پیغام بھیجا تھا۔دبنگ خان اس حوالے سے اجے کی فلم’’بادشاہو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے اورکافی دیر تک دونوں  کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد سلو میاں نے اعلان کردہ پروجیکٹ’’جنگ سارا گڑھی‘‘ بنانے کا فیصلہ  واپس لے لیا جب کہ دبنگ خان کے اس اعلان سے اجے دیوگن کے  حریف کرن جوہر ناراض ہوگئے تاہم اکشے کمار نے کسی ردعمل کا  اظہار نہیں کیا۔ لیکن سلومیاں فلم بنانے سے پیچھے ہٹ گئے۔اور اجے دیوگن کو ناراض نہ ہونے دیا۔