دبنگ خان آگ بگولہ کیوں ہو گئے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک جانب جہاں بہت ہمدرد اور مدد کرنے والے کی صورت میں نظرآتے ہیں تو وہیں وہ اپنا غصہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رکھتے اورایسا ہوا تب جب “بگ باس” کی انتظامیہ نے ان کی بات پوری نہ کی تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان “بگ باس” کے میزبان ہیں اور پچھلے 7 سالوں سے وہ پروگرام کا سب سے اہم حصہ بھی سمجھے جاتے ہیں، دبنگ خان پروگرام میں شریک کسی بھی شخص کو اس کے برے رویے کے باعث باہربھی نکال دیتے ہیں لیکن اس باراداکارکو مقابلے میں حصہ لینے والوں کی وجہ سے غصہ نہیں آیا بلکہ “بگ باس 10″ کی انتظامیہ نے ان کی خواہش پوری نہ کرکے پر انہیں غصہ کرنے پر مجبور کردیا۔سلمان خان نے “بگ باس 10″ کی اسپیشل قسط کے دوران مقابلے میں شریک افراد کے لیے گھر کا بنا ہوا کھانا بھیجا جو انتظامیہ کی جانب سے ان تک نہیں پہنچایا گیا۔ سلو میاں کو جب اس بات کا علم ہوا تو پہلے انہوں نے اس پرنہ صرف افسوس کا اظہار کیا بلکہ شدید غصے کی حالت میں انتظامیہ کوکھری کھری سنادیں۔واضح رہے کہ معروف شو بگ باس میں مقابلے میں شامل افراد کو کچھ عرصے کے لیے ایک گھر میں رکھ کر مختلف کام دئیے جاتے ہیں اور پھر عوامی فیصلے سے گھر میں موجود لوگوں کودرجہ بندی کی جاتی ہے.