اداکارہ سنی لیون اور سلمان خان: بالی وڈ سے ایک اور ناقابلِ یقین خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 06, 2017 | 12:14 شام

نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ) اپنی متنازع اور مختلف ویڈیو ز کی وجہ سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،گوگل سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت بن گئی ہیں۔


سنی لیون نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، گوگل سروے میں کہا گیا ہے کہ سنی لیون انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہے جبکہ سلمان خان دوسرے نمبر پر ہیں۔سروے میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ سنی لیون بھارت اور امریکا میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخص

یت ہے ، اداکار سلمان خان دوسرے نمبر پر ہیں جو بھارت پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں زیادہ مقبول ہیں۔بالی وڈ بادشاہ شارخ خان بھارت،پاکستان،یمن،مصر،اومان،بولیویا اور سعودی عرب میں زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیت ہے جبکہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈکون بھی انٹرنیٹ سیلی بریٹیز ہیں۔