سلو میاں بڑی مشکل میں پھنس گئے ، سوامی اوم نے نازیبا الفاظ استعمال کیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 07:37 صبح

 

دہلی( مانیٹرنگ رپورٹ)بھارتی ٹی وی شو بگ باس سیزن 10کے متنازع حریف سوامی اوم نے بھارتی اداکار سلمان خان کو اینٹی نیشنل کہتے ہوئے اآئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیاکو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پروگرام میکرز نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اغوا کروایا۔ انہوں نے پروگرام میں اپنی ساتھی حریف بانی جے کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے 4 راتیں جیسن شاہ کے ساتھ گزاریں۔ یاد رہے کہ سوامی اوم پر پروگرام میں پابندی لگا دی گئی ہے۔