سلمان خان کو جان کے لالے پڑگئے۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 29, 2017 | 13:53 شام
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) کچھ دنوں قبل بھارتی عدالت نے سلمان خان کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق 19 برس پرانے مقدمے میں بری کر دیا تھا جس کے بعد اداکار خاصے خوش تھے لیکن اب ان کے وکیل کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس نے سپر اسٹار کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کو ایک کیس سے چھٹکارا ملتا ہے تو وہ دوسرے کیس میں پھنس جاتے ہیں لیکن اس بار کسی کیس میں نہ پھسنے کے باوجود ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ کیس میں بری ہوجانے کے بعد ان کے وکیل ایچ ایم سراسوت کو اداکار کی وکالت کرنے اور بری کروانے پردھمکیاں موصول ہونے لگی ہیں۔ سلمان خان کے وکیل ایچ ایم سراسوت کا کہنا ہے کہ انہیں 2 روز قبل ایک کال موصول ہوئی جس میں کال کرنے والے نے خود کوایک انٹرنیشنل گینگسٹر بتایا اور کہا کہ اداکار کو اس کیس میں بچانے کی صورت میں انہیں قتل بھی کیا جاسکتا ہے۔
سلمان خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں فون کال پر کسی بھی وقت سنگین نتائج بھگتنے اور جان سے ہاتھ دھونے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔ ایچ ایم سراسوت نے کال کے خلاف مقدمہ درج کروا کے پولیس سے سیکیورٹی بھی مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے وکیل کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ فون کال کو ٹریس کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔