بندے دا پُت بن ،راج ٹھاکرے کی سلمان خان کو دھمکی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 21:14 شام

پاکستانی فلمی ادکاروں کی تائیدکے خلاف سلمان خان کی فلموں پر بھی امتنا ع عائد کرنے کی راج ٹھاکرے نے دھمکی دیدی پاکستانی فلمی اداکاروں کے متعلق جاری تنازع کے بیچ مہارشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پاکستان سے ائے فلمی اداکاروں کی تائید جاری رکھنے پر سپر اسٹار سلمان خان کی فلموں پر بھی پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس سے قبل بھارت کی انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے سلمان خان کو پاکستان فنکاروں کی حمایت کرنے کی پاداش میں سبق سکھانے کے دھمکی دی تھی ، شیوسینا کے رہنما منیشا کیانڈی کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان کو پاکستان کے فنکاروں سے اتنی ہمدردی اور محبت ہے تو وہ پاکستان جانے کا ویزہ لے لیں یا پھر ہجرت کرجائے۔