دبنگ خان کی 51 ویں سالگرہ
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے سب سے مقبول بیچلراورانٹرنیٹ پر راج کرنے والے سلمان خان آج اپنی 51 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔بالی ووڈ کےدبنگ خان اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، ایکشن ہو یا تھرل، رومینس ہوا یا ٹریجڈی سلو بھائی کی ہر فلم ہٹ ہوتی ہے، سلمان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم’بیوی ہو تو ایسی سے کیا‘ لیکن شہرت فلم ’میں نے پیارکیا‘ سے ملی، اور پھر تو ہٹ فلمز کی ایک لمبی لسٹ بن گئی۔سلمان خان نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں 27 دسمبر1965 کو بالی ووڈ کے معروف رائٹر سلیم خان کے گھر آنکھ کھولی اور ان کا نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1988میں فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے کیا تاہم ان کو پہلی کامیابی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے ملی۔ساجن، انداز اپنا اپنا، کرن ارجن، ہم دل دے چکے صنم، بیوی نمبر ون، تیرے نام ،وانٹڈ ، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ اور ایک تھا ٹائیگر اور اس کے بعد سلطان سپرہٹ ہیں‘ سلمان کی جو فلم ہٹ ہوئی اسی فلم کی ہیروئن کے ساتھ سلمان خان کا دل بھی لگ جاتا اسی لئے انہیں پلے بوائے کا ٹائٹل بھی ملا، لیکن دلہن نہ ملی۔سنیماکے پردے پرمارپیٹ کرتے، ناچتے گاتے سلمان خان کو اب تک کئی بار ایشیا کے پرکشش مرد کا خطاب مل چکا ہے۔دبنگ خان نے فلموں میں کیسے بھی کردار میں جلوہ گر ہوں لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایک انسان دوست شخص ہیں اور بینگ ہیومن این جی او کے پلیٹ فارم سے انہوں نے کئی بچوں کی مدد کی ہے۔فلم ’’دبنگ‘ میں مجرموں کو جیل کی ہوا کھیلانے والے سلمان خان کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی عدالتوں کے چکر لگانے پڑے اور سزا کا سامنا بھی کرنا پڑا جس میں2002 کے ’’ہٹ اینڈ رن کیس‘‘ میں مقامی عدالت کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جسے بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے کالعدم قراردیا تھا۔