سلمان خان ایک اور نئے ننھے اداکار کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 20:34 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): دبنگ خان نے اپنی پرانی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے لیے نیا چہرہ متعارف کروادیا، سلمان خان کے ساتھ نئی فلم میں ننھے اداکار متن رے جلوہ گر ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلمان خان نے ٹیوب لائٹ کے لیے انتخاب کیے جانے والے چہرے کو متعارف کروایا اور اُس کو متن رے کا نام بھی دیا۔ فلم کی کہانی دو بھائیوں کی زندگی پر مشتمل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان آج کل اپنی نئی آنے والے فلم ’’ٹیوب لائٹ&

lsquo;‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی دوران انہوں نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروائے جانے والے ننھے اداکار کی تصویر شیئر کی۔فلم ٹیوب لائٹ کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان کے بھائی کا کردار دبنگ خان کے حقیقی بھائی سہیل خان ادا کریں گے جبکہ فلم میں بچے کے کردار کو بھی اہم قرار دیا جارہا ہے۔خیال رہے سلمان خان نے ماضی میں بھی فلم انڈسٹری کے لیے نئے چہرے روشناس کروائے، دبنگ خان کی پچھلی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہتورا دکھائی دیں جنہوں نے منی کا کردار بہت خوبصورتی سے ادا کیا۔سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے تمام ہی نئے اداکاروں کو عوامی سطح پر خاصی مقبولیت حاصل ہوجاتی ہے، بجرنگی بھائی جان کی منی بھی آج کل کمرشلز میں مصروف ہیں اور اُن کی اداکاری کے چرچے ہر زبان پر تاحال موجود ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نئے اداکار سلطان کے ساتھ کردار ادا کرنے کے بعد کتنی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔علاوہ ازیں  سلمان خان نے ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں چینی اداکارہ کو بھی متعارف کروایا ہے جو ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم میں آنجہانی اداکار اوم پوری نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔