سلمان خان کے مداح بڑے سرپرائز کیلئے تیارہوجائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 13:49 شام


نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ ) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مداحوح کو اپنی سالگرہ پر”بڑا تحفہ” دینے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ،انہوں نے کہا ”تیار ہو جاو ،آرہا ہے بڑا سرپرائز“۔سلمان خان27دسمبر کو 51 برس کے ہوجائیں گے جس کے حوالے انہوں نے لکھا کہ مداح ان کی جانب سے آنے والی سالگرہ پربڑے سرپرائز کے لیے تیار ہو جائیں۔

سلمان خان کی سالگرہ ہرسال ہی شاندار طریقے سے ان کے فارم ہاو

س پر منائی جاتی ہے ۔عمرکی 51 بہاریں پوری کرنے والے سلمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو ایک پیغام دے کر تجسس میں ڈال دیا ہے۔مداحوں کا خیال ہے کہ سلمان خان اس سالگرہ پر اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔