ڈیرن سیمی نے وعدے نبھادیا اب باقی ٹیم کی باری ہے۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2017 | 20:21 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل فائنل جیتنے پر وعدے کے مطابق اپنا سر منڈوا لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ وعدے کے مطابق میں نے پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد اپنا سرمنڈوالیا اس لئے اب دیگر کھلاڑی بھی اپنا سرمنڈوائیں۔ ڈیرین سیمی نے پشاور زلمی کے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کو بھی کہا کہ وہ بھی اپنا سر منڈوائیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ

ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر ان کی ٹیم فائنل میچ جیت گئی تو وہ اور ان کی پوری ٹیم اپنا سر منڈوائے گی۔ اور اب جبکہ وہ میچ جیت گئے ہیں تو اب اپنی بات پوری کرنے کا وقت تھا۔اور سیمی نے سب سے پہلے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔۔۔۔۔