شوہر روتا رہ گیا،سمیعہ چودھری کی موت کو خود کشی قرار دیدیاگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 18:24 شام

(مانیٹرنگ)لاہور

لاہور کے چنبہ ہاؤس میں مردہ پائی گئی ن لیگ کی خاتون کارکن کی موت کا معمہ حل ہوگیا، فارنزک رپورٹ کے مطابق سمیعہ چوہدری کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی۔

فارنزک لیب نے حتمی رپورٹ پولیس کو بھجوادی، رپورٹ کے مطابق سمیعہ کے جسم پر تشدد یا زخم کا کوئی نشان نہیں تھا معدے سے نشہ آور اشیا کے اجزا ملے ہیں ،سمیعہ چوہدری کی لاش26 نومبرکو چنبہ ہاؤس کے کمرہ نمبر 26سے ملی تھی ۔

حتمی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمیعہ چوہدری کے معدے سے نشہ آور اشیاء کے اجزا ملے،

جن میں کوکین اور مارفین کی مقدار زیادہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق سمیعہ سے زیادتی کےشواہد نہیں ملے، جسم پر تشدد کا نشان بھی نہیں ملا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 22 اور 26 نومبر کے درمیان سمیعہ سے ملنے والے تمام افراد سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے، سمیعہ نشے کی عادی اور بہت زیادہ سوشل خاتون تھیں، لوگ ان کے پاس اپنے کام کاج کے سلسلے میں آتے رہے۔

پولیس نے اس کیس میں زیر حراست تمام افراد کو بے گناہ قراردے دیا ہے، چنبہ ہاؤس سے ملنے والی گاڑی بھی ا ن کے شوہر آصف محمود کی تھی۔