سمعیہ کے قتل کا معمہ حل ہونے لگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 19:23 شام

لاہور(مانیٹرنگ)تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پولیس نے چنبہ ہاؤس کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ چنبہ ہاؤس انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف نے فون کر کے سمعیہ کو کمرہ دلوایا۔ تاہم، ایم این اے اب بھی سمعیہ کو کمرہ دلوانے سے انکار کر رہے ہیں۔ ساہیوال کی 38 سالہ سمعیہ کی موت ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ خاتون 20 نومبر کو شور کوٹ سے لاہور پہنچی۔ چنبہ ہاؤس کیوں گئی؟ ایم این اے چودھری اشرف کے نام الاٹ کمرے میں کیسے پہنچی؟ کچھ معلوم نہ ہو سکا۔ پولیس نے لیگی کارکن سمعیہ کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کر لیا  جس کے ذریعے پیش رفت ہورہی ہے۔