سمیعہ چودھری کی موت کی تحقیقات کا باب بند ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 12:12 شام

 

 

لاہور(مانیٹرنگ)لاہورپولیس نے مسلم لیگ ن کی کارکن سمیعہ چودھری کی موت کو حادثاتی قرار دے کر مقدمہ خارج کردیا ۔سمیعہ چودھری کی نعش 27 نومبر کو چنبہ ہاﺅس کے ایک کمرے سے ملی تھی ۔ پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ اور خاوند کے بیان کی روشنی میں مقدمہ خارج کردیا گیا ہے. فرانزک رپورٹ میں قرار دیا گیا تھا کہ سمیعہ کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔ سمیعہ چودھری کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔