سمیعہ قتل کیس میں نیا موڑ آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 04:31 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)چنبہ ہاؤس میں سمعیہ کی پراسرار موت کی تحقیقات کے دوران کئی نئے پہلو بھی سامنے آ گئے، کمرہ ایم این اے چودھری اشرف کے نام پر الاٹ نہیں تھا، رہائش ایک ملازم نے دلوائی۔

لاہور: (دنیا نیوز) 26 نومبر کو لاہور کے چنبہ ہاؤس میں پراسرار طور پر مردہ پائی جانے والی لیگی کارکن سمیعہ چودھری کی تفتیش اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جس کمرے میں سمیعہ مقیم تھی وہ اسے ایم این اے چودھری محمد اشرف نے نہیں بلکہ چنبہ ہاؤس کے ملازم سلامت نے اپنی ضمانت پر

دلوایا تھا۔

گاڑی کا مالک بھی کوئی اشرف نامی شخص نکلا۔ دونوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ متعلقہ پولیس نے کیس کی تفتیش کے لئے ایم این اے چودھری محمد اشرف کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے مذکورہ ایم این اے کو خط بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، چنبہ ہاؤس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔