سمیعہ کی موت کے مزید انکشافات،دروازہ کھلا تھا،کمرے میں تین افراد کیساتھ مل کے کھانا بھی کھایا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 13:20 شام

لاہو(مانیٹرنگ)لاہورمیں ارکانِ اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ چنبہ ہاوس میں پراسرارطورپرمردہ پائی گئی مسلم لیگی کارکن سمعیہ چودھری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔سمیعہ کی موت کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ چنبہ ہاوس میں پراسرارطور پرمرنیوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی نہیں لگی تھی، نعش پر کمبل پڑاتھا اور منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے،پرس سے ملنے والامشکوک پاوڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔ 

تفتیشی حکام کو سمیعہ کے کمرے میں3افرادکی موجودگی کے شواہدبھی ملے ہیں، ان3افراد نے ک

سی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا ، کھانا اکٹھے بیٹھ کرکھایا، سمیعہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکی سیاہ رنگ کاپاوڈرتھا، دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاوڈر بھی معائنے کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سمیعہ کے قتل یا خودکشی کے آثار نہیں ملے، کمرے کی اشیابالکل صحیح حالت میں تھیں۔ نعش دیکھ کرپتہ چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی، تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا۔