میں جوتی لاہ لینی اے:ایسا کیا ہو گیا کہ پاکستان کی خوبصورت اور دبنگ سیاستدان خاتون کو یہ جملہ کہنا پڑ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 07:20 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی ایک معروف خاتون سیاستدان  صحافی طبقہ میں جوتی لاہ لینی اے کے نام سے مشہور ہیں ۔

 مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون سیاستدان ثمینہ خاور حیات ہیں ۔ انکا ایک واقعہ  شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں ،

 ایک بار پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ایک صحافی نے ان  پر تعریف اور تحسین  یا خوشامد کی بارش کچھ اس طرح کی کہ، آپ ماشااللہ ایک خوبصورت جوان دلیر بہادر دبنگ  اور دلکش خاتون سیاستدان ہیں ۔ اس صحافی کا

اتنا کہنا تھا کہ ثمینہ خاور حیات بے ساختہ بولیں بس کر نئیں تے میں جوتی لاہ لینی اے۔

ثمینہ خاور حیات کے اس جملے سے  پوری محفل کشت زعفران بن گئی اور کئی سال بعد  آج بھی وہاں اس محفل میں موجود لوگ ثمینہ خاور حیات  کا یہ جملہ نہیں بھولے۔