فوجی سربراہ کی تقرری کی سمری وزیراعظم کو مل گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 23, 2016 | 18:57 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ) نئے آرمی چیف آف اسٹاف اور عسکری قیادت کی تقرری کے حوالے سے وزارتِ دفاع نے وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی، سمری میں تین سنیئر فوجی افسران کے نام شامل ہیں، ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں چار سینئر ترین فوجی افسران کے نام شامل ہیں، سیکریٹری دفاع نے نئی عسکری قیادت کی تقرری کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے نام بھی وزیر اعظم کو بھجوادیے ہیں۔
سیکریٹری داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، جنرل ربیرمحمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کا نام شامل کیا گیا ہے۔