حیران کن انکشاف حملہ خاتون کے جسم کا وہ حصہ جو خود بخود بڑھ جاتا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 18:38 شام

سان فرانسسکو (شفق ڈیسک) حمل کے دوران کے خواتین کے وزن اور حجم میں واضح اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جو زچگی کے بعد دوبارہ پہلے والی حالت میں لوٹ جاتا ہے، البتہ حیرت کی بات ہے کہ اس دوران پاؤں کے سائز میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور یہ اضافہ ہمیشہ کیلئے ہوتا ہے۔ ویب سائٹ میڈیکل نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کیمطابق سائنسی جریدے امریکن جرنل آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہبیلی ٹیشن میں شائع ہونیوالی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حمل کے دوران اضافی بوجھ کی وجہ سے پاؤں قدرے چپٹے ہو جاتے ہیں اور انکے جوڑ بھی نرم پڑجاتے ہیں۔ اس تب

دیلی کی بنیادی وجہ ہارمون ری لیکسن ہے جو تولیدی اعضاء کے ساتھ پاؤں کے جوڑوں اور عضلات کو بھی نرم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق کار پروفیسر نیل سیگل کا کہنا تھا میں نے خواتین سے کئی بار سنا تھا کہ حمل کے دوران ان کے پاؤں کا سائز بڑھ گیا لیکن مجھے میڈیکل کے جرائد اور کتب میں کبھی اس کے بارے میں کوئی بات نہ ملی تھی۔ اس معاملے کی تحقیق کرنے کیلئے ہم نے متعدد خواتین کے پاؤں کی پیمائش حمل کے آغاز میں اور پھر بچے کی پیدائش کے 5 ماہ بعد دوبارہ پیمائش کی۔ اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ حمل کے دوران پاؤں کا سائز بڑھ جاتا ہے اور یہ تبدیلی مستقل ہوتی ہے۔ حمل کے دوران خواتین کسی بھی صورت اس چیز کے پاس بھی نہ جائیں ورنہ بڑا نقصان ہو جائے گا۔ سائنسدانوں نے سب سے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا تحقیق سے یہ واضح ہو گیا کہ حمل کے دوران 60 سے 70 فیصد خواتین کے پاؤں کے سائز میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اضافہ دو ملی میٹر سے 10ملی میٹر تک ہو سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمل کی وجہ سے پیروں کے جوڑوں اور ساخت پر پڑنے والا دباؤ خواتین میں جوڑوں کے درد، اور خصوصاً گھٹنوں، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کے نسبتاً زیادہ مسائل کی وجہ بھی ہو سکتا ہے۔