پنجاب حکومت کی تیزیاں، بڑا پل پانی کے ایک"جھونکے" سے ہی گر گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2017 | 06:29 صبح

شیخوپورہ (مانیٹرنگ) خان پور کے قریب 4.6 میگا واٹ کا”ڈیگ آﺅٹ فال ہائیڈروپاور پراجیکٹ “ کیلئے خان پور نہر پر تعمیر ہونیوالا پل ناقص ،غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا جس کا تقریباً80 فیصد کام مکمل ہوچکا تھا بتایا گیا ہے خان پور سے 4 کلو میٹر کے فاصلہ پر پونے دو ارب روپے کی لاگت سے 4.6 میگا واٹ کا پراجیکٹ جاری ہے۔ جس کیلئے خان پور نہر کے اوپر 100 میٹر لمبا پل بنایا جانا تھا جس کی تعمیر پر بڑی تیزی کیساتھ کام جاری تھا اور 80 فیصد کام مکمل ہوچکا تھا گزشتہ روز ٹیسٹن

گ کیلئے پانی کھولا گیا تو وہ پانی کا پریشر برداشت نہ کرسکا اور زمین بوس ہوگیا جیسے ہی میڈیا کو اطلاعات موصول ہوئی تو ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیںذرائع کے مطابق خانپور نہر کے اوپر بنایا جانے والا100میٹر سے لمبا پل جس میں غیر معیاری سیمنٹ ،ہلکا سریا اور دیگر میٹریل کم اور غیر معیار ی تھا جو کمپنی کے انجنئیرز کی جانب سے فعال کرنے سے پہلے اس پر پانی کا پریشر دیا گیا تو تعمیر کئے جانے والے پل کے اردگر مٹی کا فنڈیشن نہ تیارکئے جانے کی وجہ سے پل گرگیا۔ڈی سی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔