ہمارا بیٹا پاکستانی ہو گا یا بھارتی ؟ ثانیہ مرزا نے نیا تنازعہ کھڑا کرد یا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2016 | 14:49 شام

لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کو اسپورٹس مین بنانے سے توبہ کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں جب ثانیہ مرزا سے سوال پوچھا گیا کہ ان کا بچہ بڑا ہو کر کھیل کے کس شعبے میں جائے گا اور کس ملک کی نمائندگی کرے گا پاکستان یا بھارت؟ جس پر ثانیہ نے کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا کہ اپنے بچے کو اسپورٹس مین بنانے سے توبہ کرتی ہوں لیکن اس بارے میں ابھی سوچا نہیں ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ انہوں نے شعیب ملک سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی لیکن ہو سکتا ہے کہ ہمارا بچہ اسپورٹس مین نہ بنے، اداکار بن جائے، ٹیچر بن جائے یا پھر ڈاکٹر بن جائے تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں جانتی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بھارتی انہیں خود پر فخر ہے اور شعیب کو بحیثیت پاکستانی ہونے پر فخر ہے لیکن جب ہم دونوں ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کا ساتھی ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ثانیہ کے جواب کو شو میں موجود حاضرین نے خوب سراہا اور شو میں موجود بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا ایسی مثال پاکستان اور بھارت میں موجود ہیں جب کہ ثانیہ دونوں ممالک کے لیے محبت اور امید کی کرن ہیں۔