سنجے دت کی زندگی پر بننے والی رنبیر کی فلم کے بارے میں رنبیر کپور کا حیران کن بیان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 20:23 شام

بھوپال(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار جنم لینا ہوگا۔بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے والے ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور نے بھارتی شہر بھوپال میں فلم سے متعلق پریس کانفرنس کی جب کہ اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار کرنے والے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی بہت نشیب و فراز پر مبنی ہے اور ان جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار پیدا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کے کردار کے ذریعے والدین اور دوستی سمیت زندگی کے دیگررشتوں کو نبھانے  کا طریقہ سیکھ رہا ہوں جب کہ اس فلم سے میری ذاتی زندگی میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ہدایتکار راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ سنجے دت پیرول پر25 دن کے لیے جیل سے باہر آئے تو ان سے منا بھائی کے سیکوئل کے سے متعلق بات کرنے گیا تھا لیکن باتوں باتوں میں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتانا شروع تو منا بھائی کی بجائے ان کی زندگی پر فلم بنانا بہتر لگا۔واضح رہے کہ رنبیر کپور فلم میں سنجے دت، پریش راول ان کے والد سنیل دت اور اداکارہ منیشا کوائرالا ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اور جتنی محنت اس فلم پر کی جا رہی ہے اس لحاظ سے اس کے دیکھنے والوں کی تعداد ابھی سے بڑھ گئی  ہے۔